لاہور: جوہر ٹاؤن میں سلنڈر دھماکہ


لاہور(24نیوز) جوہر ٹاؤن میں سلنڈر دھماکہ،قریبی دکانیں آگ کی لپیٹ میں آگئیں.فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مابق جوہر ٹاؤن کے علاقہ حاکم چوک میں ایل پی جی کی فلنگ کے دوران سلنڈر دھماکہ ہوا۔ سلنڈر دھماکہ کے باعث آگ لگی گئی۔ آگ پھیلنے سے قریبی دکانوں میں بھی آگ لگ گئی۔ ریسکیو کی جانب سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوا لی گئی ہیں۔ ریسکیو کے مطابق تاحال جانی نقصان نہیں ہوا۔