آصف زرداری نے چودھری برادران کو آج رات کھانے کی دعوت دیدی


لاہور (24 نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چودھری برادران کو آج رات کھانے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چودھری برادران کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، آصف زرداری نے چودھری برادران کو آج رات کھانے کی دعوت دی ہے، جسے انہوں نے قبول کر لی ہے۔

سابق وزیرا علیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی دعوت پر انہیں ملنے جارہے ہیں۔ ملاقات میں سینٹ الیکشن کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا جائے گا۔