ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سلطانز نے دھوم مچادی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سلطانز نے دھوم مچادی


ملتان (24 نیوز) پی ایس ایل تھری کی آمد آمد ہے اور ملتان سلطانز کا بخار ہر سر پر سوار ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سلطان الیون اور طوفان الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا تو ہر طرف جشن کا سماں تھا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سلطانز نے دھوم مچادی۔ سلطان الیون اور طوفان الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جس میں سلطان الیون فاتح قرار پائی۔

سلطان الیون کی کپتانی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کی جبکہ طوفان الیون کی کمان شعیب ملک کے ہاتھوں میں تھی۔ وسیم اکرم اور شعیب ملک نے ٹوئنٹی فور سے خصوصی گفتگو بھی کی۔

میچ سے قبل گراؤنڈ میں جشن کا سماں تھا، ملکی اور غیر ملکی فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ شائقین نے خوب ہلہ گلہ کیا اور اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کیا۔

پی ایس ایل تھری شروع ہونے کو ہے اور ملتان سلطانز نے دھواں دار انٹری دیتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے، کہ سلطانز آرہے ہیں۔