اب دشمن ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کیخلاف کارروائی کریں گے: آرمی چیف

اب دشمن ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کیخلاف کارروائی کریں گے: آرمی چیف


اسلام آباد(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کورکمانڈر کانفرنس میں سرحد پارسے وطن عزیز کیخلاف کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دینے کے عزم کا اظہارکیا گیا ہے. آرمی چیف نے کہا کہ اب دشمن ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں جیواسٹرٹیجک صورتحال،امن و امان اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. کانفرنس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اور معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی بات چیت ہوئی۔

کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکورٹی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے افغان امن عمل کو علاقائی سلامتی اوراستحکام کیلئے نہایت اہم قرار دیا،کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت آپریشنز جاری ہیں،اب ضرورت اس بات کی ہے کہ امن کی بہتر صورتحال کےثمرات لوگوں تک پہنچیں،انہوں نےکہاکہ اپنی سرحدوں کےتحفظ سمیت مربوط قومی ردعمل پر بھرپور توجہ ہے،ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہیں، امن و امان کی بحالی سے ملک میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے راہیں کھل رہی ہیں۔

کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ دہشتگردوں کوختم کرنا سیکورٹی فورسز کا کام ہے،اب تعلیم،صحت اوردیگرشعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔