پی ایس ایل4، محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹد کے کپتان مقرر

پی ایس ایل4، محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹد کے کپتان مقرر


اسلام آباد(24 نیوز) پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ ہو گیا، محمد سمیع کو کپتان کی زمہ داری سونپ دی گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد سمیع پی سی ایل فور کے کپتان مقرر ہو گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اونر علی نقوی نے ویڈیو پیغام کے ذریعہ کپتان کا اعلان کیا. بعد ازاں رومان رئیس اور سی ای او شعیب ندیم کے ہمراہ پاکستان سپر لیگ کی فرینچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد سمیع نے کہا کہ کپتان کی ذمہ داری ملنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دو دفعہ فاتح ٹیم کا کپتان بننا ایک اعزاز ہے۔ سی ای او شعیب ندیم نے کہا کہ محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے مسلسل پرفارم کرتے آرہے ہیں اور ٹیم کے بہت اہم کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں زیادہ ہو رہے ہیں اسی لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

شعیب ندیم نے کہا کہ اسلام آباد وینیو پی ایس ایل ڈرافٹ میں پہلی دفعہ شامل ہوا۔ جب بھی کوئی نیا وینیو شامل ہوا تو پوری کوشش ہوگی کہ اسلام آباد میں بھی میچ ہو۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ حکومت کی جانب سے کھیلوں کو پروموٹ کرنے کے لئے ٹیکس پر آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فاسٹ بائولر رومان رئیس نے کہا کہ فٹنس پر بہت محنت سے کام کیا ہے، پی ایس ایل فور میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے پر عزم ہوں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer