سعودی عرب کی پہلی پاپ سنگر 18 سالہ دو شیزہ کی دھوم

 سعودی عرب کی پہلی پاپ سنگر 18 سالہ دو شیزہ کی دھوم


(24 نیوز) آج کل ہر طرف سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک 18 سالہ دو شیزہ کی دھوم ہے جس نے امریکی شوبز میں اپنے فن کے جوہر دکھاتےہوئے عالمی شہرت حاصل کی ہے۔

بسمہ العتیبی نے امریکی ریاست ایروزونا میں نہ صرف مس عرب یو ایس مقابلہ حسن میں حصہ لیا بلکہ اوپرا گا کر حاضرین کو حیران کر دیا۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

بسمہ العتیبی سعودی عرب کی پہلی پاپ سنگر ہیں جو 12 سال کی عمر میں والدین کے ہمراہ امریکا منتقل ہو گئی تھیں اور حال ہی میں اس نے امریکی ریاست لاس اینجلس میں نوجوان پاپ موسیقارہ کے گروپ کے ایک مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنی فن کارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔