پنجاب میں دھند چھا گئی حد نگاہ صفر،موٹروے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند

پنجاب میں دھند چھا گئی حد نگاہ صفر،موٹروے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند


لاہور (24نیوز)  پنجاب کے میدانی علاقے آج پھر شدید دھند میں گم رہے شیخوپورہ،ساہیوال ،سرگودھا،چینیوٹ،مظفرگڑھ،فیصل آباد،نارووال،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ میں حد نگاہ صفر رہی موٹروے کوبھی بند رکھا گیا،خیرپور کے قریب بس الٹ گئی 25 مسافر زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  دھند کے پنجاب میں ڈیرے جاری ہیں،شیخوپورہ،چینیوٹ،ساہیوال ،سرگودھا، چینیوٹ ،مظفرگڑھ،فیصل آباد،نارووال،ٹوبہ ،اوراوکاڑہ میں شدید دھند کےباعث شہریوں کومشکلات کا سامنارہا, ٹریفک بھی سست روی کا شکاررہی۔

موٹروے ایم 2لاہور سے بلکسر،ایم 3پنڈی بھٹیاں سے ایم 4فیصل آباد سےگو جرہ تک بند رہا۔تر جمان موٹروے پولیس کےمطابق شدید دھند کی وجہ سے خانیوال ملتان موٹروے کوبھی بند رکھا گیا  جی ٹی روڈبھی دھند سے دھندلائی رہی۔

کوئٹہ میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی شہری گھروں میں محصورہوکر رہ گئے۔شمالی علاقوں کے پہاڑی مقامات بھی برفباری سے سفید ہوگئے۔

خیرپور کے قریب رانی پور مہران نیشنل ہائی وے پرمسافر بس شدید دھند کےباعث الٹ گئی 25 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

شدید دھند کےباعث لاہور اور کراچی میں پروازوں کے شیڈول بھی متاثر ہوئے ،کئی پروازوں کو منسوخ کیا گیا کراچی سے آنیوالی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکارہوئیں۔