الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کوئی طریقہ کارنہ بنا سکا

الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کوئی طریقہ کارنہ بنا سکا


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کوئی طریقہ کار وضع نہ کر سکا ، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں رپورٹ جمع کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے طریقہ سے متعلق تجربات میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔ تجرباتی ووٹنگ کا عمل دو طریقوں پوسٹل بیلٹ اور ٹیلی ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔ سات ممالک سے 66 بیلٹ پیپر موصول ہوئے۔
الیکشن کمیشن کو پوسٹل بیلٹ پیپر موصول ہونے میں ایک سے تین ہفتے لگے۔ ٹیلی ووٹنگ کے نتائج میں مکمل طور پر ناکامی کا سامنا رہا۔ لندن، گلاسگو، مانچسٹر، بریڈفورڈ،دبئی، ریاض اور نیویارک میں مقیم سفارتی عملے نے ووٹنگ کے تجرباتی عمل میں حصہ لیا۔ 80 لاکھ پاکستانی بیرون ملک ایک سو چالیس مختلف ممالک میں مقیم ہیں۔ 80 لاکھ بیرون ملک پاکستانیوں میں سے نادرا نے ساٹھ لاکھ نائیکوپ جاری کئے ہیں ،، الیکشن کمیشن ، نادرا اور دفتر خارجہ سے ملکر سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق تجربات کر رہا ہے۔