مردان عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالبعلم مشال خان کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

مردان عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالبعلم مشال خان کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار


پشاور(24نیوز) مردان عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالبعلم مشال خان کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم اظہار کو مردان تھانہ صدر کے حدود سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم اظہار عرف جونی پچھلے آٹھ ماہ سے پولیس کو مطلوب تھا۔ مشال قتل کیس میں ملوث اکسٹھ ملزمان میں سے 58 کو گرفتار کر لیا گیا جن میں تین ملزمان ابھی بھی مفرور ہیں۔ مشال قتل کیس میں اب تک انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 57 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کیا ہے۔
یاد رہے کہ مشال خان کے والد نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی کہ مقدمے کی سماعت مردان کے کسی عدالت میں نہ کی جائے جس ہر پشاور ہائی کورٹ نے مقدمہ ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور اب اس مقدمے کی سماعت ہری پور جیل کے اندر ہو رہی ہے۔

ویڈیو دیکھیں :