دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان کو بھاری پڑ گئی

دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان کو بھاری پڑ گئی


اسلام آباد (24نیوز) دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاکستان کی معیشت کا کباڑہ کردیا، پاکستان کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں 16 سال جنگ میں پاکستان کو 10 ہزار 3سو 74 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 16 سال میں 10 ہزار 374 ارب روپے کا مالی نقصان ہوا سب سے زیادہ نقصان 11-2010 میں دو ہزار 37 ارب روپے کا ہوا,2009 اور10 میں 1136 ارب روپے ، 13-2012 میں 964 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

دہشت گردی سے پاکستان کو ٹیکس وصولیوں میں 5 ہزار 920 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ بیرونی سرمایہ کاری کم ہونے سے 1996 ارب روپے کا جھٹکا لگا۔

وزیر مملکت خزانہ رانا افضل خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لامحدود نقصان اٹھانا پڑا۔

دہشت گردی سے انفرا اسٹرکچر کو 928 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،غیر یقینی صورتحال سے 15 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ پاکستان کو دہشتگردی کے باعث 262 ارب روپے نجکاری کی مد میں نقصان ہوا۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں :