کیویز کا شکار کرنے کا عزم لیئے شاہین ویلنگٹن پہنچ گئے

کیویز کا شکار کرنے کا عزم لیئے شاہین ویلنگٹن پہنچ گئے


ویلنگٹن (24نیوز)  کیویز کا شکار کرنے کا عزم لئے قومی ٹیم ویلنگٹن پہنچ کر ایک روز آرام کے بعد کل بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی،وارم اپ میچ میں کامیابی کے بعد شاہینوں کے حوصلے بلند ہیں ،ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ کیویز کے خلاف سیریز ہمارا اصل امتحان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیویز کا شکار کرنے کا عزم لیے شاہین نیلسن سے ویلنگٹن پہنچ کر ایک روز مکمل آرام کریں گے ،آرام کے بعد شاہین ویلنگٹن میں پہلے ایک روزہ میچ کی تیاریوں کے لئے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

نیوزی لینڈ الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کےحوصلے بلند ہیں،اوپنرز اظہر علی اور فخرزمان کے بروقت فارم میں آنے سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔