امریکی دھمکیوں کے بعد پاکستانی قیادت نے سر جوڑ لیے، پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس شروع

امریکی دھمکیوں کے بعد پاکستانی قیادت نے سر جوڑ لیے، پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس شروع


اسلام آباد(24نیوز) امریکی دھمکیوں کے بعد پاکستانی قیادت نے سر جوڑ لیے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین بھی شریک ہیں، اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر، سیکرٹری خارجہ اور دفاع بھی شریک ہیں،وزیر خارجہ خواجہ آصف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرکابینہ کے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں، مشیر سلامتی امور ناصر خان جنجوعہ بھی قومی سلامتی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماﺅں کو کمیٹی اجلاس بلانے کی اہمیت سے آگاہ کیا،ان کا کہناتھا کہ قومی سلامتی ملکی بقا کا معاملہ ہے اور اس اہم ایشو پر سب کو یک زبان ہونے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے حالیہ بیان سمیت دیگر اہم معاملات پر غور ہوگا۔