میری دعا ہے نواز شریف جلد راز فاش کریں:شیخ رشید

میری دعا ہے نواز شریف جلد راز فاش کریں:شیخ رشید


اسلام آباد (24نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے نواز شریف جلد راز فاش کریں، راز فاش کرنے کا آغاز ضیاالحق دور سے کریں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا میری دعا ہےمیاں نواز شریف جلد راز فاش کریں ،قومی سلامتی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کا موقف ایک جیسا ہے۔ہم بنانا اسٹیٹ یا مردار نہیں ہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک کی جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں انتا منفی بھی سوچنا نہیں چاہئے لیکن اگر کوئی آگیا تو بچ کے نہیں جا سگے گا۔ملکی سلامتی جان سےزیادہ عزیز ہے،لیکن جذباتی فیصلوں کی ضروت نہیں ہے،20 کروڑ لوگ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں :