احتساب ضرور ہو مگر احتساب کے نام پر معیشت کی چلتی ٹرین کو نہ روکا جائے:رانا محمد افضل

احتساب ضرور ہو مگر احتساب کے نام پر معیشت کی چلتی ٹرین کو نہ روکا جائے:رانا محمد افضل


کراچی(24نیوز)وزیرِ مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کا کہنا ہے کہ احتساب ضرور ہو مگر احتساب کے نام پر معیشت چلتی ٹرین کو نہ روکا جائے ۔
کراچی میں واقع قصر ِ ناز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل میاں محمد نواز شریف ہی کی ترجمانی کرتے رہے،کہتے ہیں کہ احتساب ضرور ہو مگر معیشت کی چلتی ٹرین کو روکنا درست نہیں ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ اٹھے کہ میاں محمد نواز شریف کو موجودہ احتساب پر سخت اعتراض ہے۔
رانا محمد افضل ،، نے کہا کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت کو سہارا دیا،عمران خان نے کبھی کوئی اچھی بات نہیں کی اور نہ ان سے توقع ہے، ہم نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لئے تیاری کرلی ہے پاکستان الحمد اللہ کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوا ہم نے بینکوں کا قرضہ وقت پر ادا کیا ہے۔ امریکی صدر کا دھمکی آمیز بیان دباو ہے ہم انکی ہر بات کو سنجیدہ لیتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لئے تیاری کرلی ہے پاکستان الحمد اللہ کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوا ہم نے بینکوں کا قرضہ وقت پر ادا کیا ہے۔ امریکی صدر کا دھمکی آمیز بیان دباو ہے ہم انکی ہر بات کو سنجیدہ لیتے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم سطح پر رکھا ہے ، اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر19اعشاریہ 7ارب ڈالر ہیں،پاکستان کا غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کا شیڈول معمول کے مطابق ہے، آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اشیا کی درآمد کم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں مالی سال کے پہلے5ماہ میں برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ توقع ہے کہ اس سال گندم کی بہترین فصل ہوگی صنعتی شعبہ بھی ترقی کررہاہے،توقع ہے آئندہ آنے والے مالی سال کے دنوں میں خسارے میں کمی ہوگی۔