نمونیے سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ,اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان

نمونیے سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ,اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان


راولپنڈی(24نیوز) ننھے پھولوں پر نمونیا کے حملے جاری، متاثرہ کم عمر بچوں کی تعداد بڑھ گئی، اسپتالوں میں سہولیات اور بستروں کے فقدان سے والدین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کم عمر بچے نمونیا کے حملوں کا شکار ہورہے ہیں۔4 دنوں میں 500 بچے بے نظیر بھٹو اسپتال کے شعبہ اطفال وارڈ میں علاج کے لئے لائے گئے۔ وارڈ میں بستروں کی قلت کے باعث ایک ہی بیڈ پر 5 بچوں کا علاج ہورہاہے۔ جبکہ شعبہ اطفال میں 75 بیڈ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ24 نیوز نے معاملہ اٹھایا تو ایمرجنسی کرائسز یونٹ کو شعبہ اطفال میں تبدیل کردیا گیا۔ جہاں 20 بیڈز لگائے گئے ہیں ۔