بیوروکریسی میں گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی فہرستیں تیار

بیوروکریسی میں گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی فہرستیں تیار


اسلام آباد(24نیوز ) بیوروکریسی میں گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کا معاملہ،، سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس سے متعلق تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ،،سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کیلئے گریڈ 19 اور 20 کے پولیس افسران کی فہرستیں تیارکر لی گئیں۔
24 نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق گریڈ 21 میں ترقی کیلئے 51 پولیس افسران کا پینل تیار کر لیا گیا ہے،آئی جی اسلام آباد سلطان تیموری گریڈ اکیس ،سابق سی سی پی او کراچی شاہد حیات بھی گریڈ 21 کی دوڑ میں شامل ہیں ۔
اسی طرح ڈائریکٹنگ سٹاف نیشنل سکول پبلک پالیسی لاہور انعام غنی بھی گریڈ 21 ، ڈپٹی آئی جی اسلام آباد میر واعظ نیاز اور ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر کاکا خیل گریڈ 20 کی دوڑ میں شامل ہیں۔
گریڈ 20 میں ترقی کیلئے 100 پولیس افسران کا پینل تیار کر لیاگیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس کی گریڈ 21 کی 14 سیٹوں کیلئے 51 افسران کے نام زیر غور آئیں گے، پولیس کی گریڈ 20 کی 40 سیٹوں کیلئے 100 افسران کے ناموں کا جائزہ لیا جائے گا، سینٹرل سلیکش بورڈ کا اجلاس 9 جنوری سے 12 جنوری تک جاری رہے گا۔