گرین لائن منصوبہ تاخیر کا شکار ،تعمیراتی کام سست روی سے جاری

گرین لائن منصوبہ تاخیر کا شکار ،تعمیراتی کام سست روی سے جاری


کراچی(24نیوز) وفاقی حکومت میں گرین بس منصوبہ ، کام سست روی سے جاری، تعمیراتی کام عوام کے لئے عذاب بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے باسیوں کےلئے گرین لائن منصوبہ فروری 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔ منصوبہ گزشتہ سا ل مکمل ہونا تھا تاہم صرف 60 فیصد تعمیراتی کام ہی مکمل ہوسکا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت منصوبہ شروع کرنے سے قبل حکمت عملی نہیں بناتی جس کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑرہا ہے۔

واضح رہے کہ قائداعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کے تحفظات کے باعث تبدیلی کی گئی اور گرومندر سے بندو خان ہوٹل تک انڈر پاس کی تعمیر کو منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم سست روی کے باعث منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔