بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب


نارووال (24نیوز) بھارتی فوج کی ظفروال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی ، آئی ایس پی آر کے مطابق 3 پاکستانی زخمی ہوگئے جوابی کارروائی میں پاک فوج نے منہ توڑ   جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر ظفروال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس سے تین شہری زخمی ہوگئے ہیں، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ بھارتی چیک پوسٹ بھی تباہ کردی گئی۔ 

 

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں؛