گوجرانوالہ کی نجی یونیورسٹی میں سپورٹس گالا میں طالبات کی بھرپور شرکت

گوجرانوالہ کی نجی یونیورسٹی میں سپورٹس گالا میں طالبات کی بھرپور شرکت


گوجرانوالہ (24نیوز)کالج کی زندگی ہو یا یونیورسٹی کی سب میں پڑھائی کے ساتھ کھیل کا موقع نہ ملے تو زندگی کے رنگ پھیکے لگتے ہیں، گوجرانوالہ کی نجی یونیورسٹی میں ایک سپورٹس گالہ کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے کھیل میں کڑیاں کہاں پیچھے رہنے والی ہیں انہوں نے بھی اپنی یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ سپورٹس گالہ میں 5 پانچ اوور کا کرکٹ کھیلا جس میں گیند کروانی آئے یا نہ آئے کھیل کر جیت کر جشن منایا۔
پھر ہوا والی بال کا میچ جس میں صنف نازک نے ہاتھوں کی مدد سے خوب زور مار کر گول کرنے اور اپنی ٹیم کو جتوانے کی بھرپور کوشش کی اور ہر گول پر خوب ہلا گلہ بھی کیا
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا پڑھائی کے ساتھ ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔