پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ جمہوریت کا تسلسل ہے:حمزہ شہباز

پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ جمہوریت کا تسلسل ہے:حمزہ شہباز


چکوال (24نیوز) چکوال مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما حمزہ شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور بائیس کروڑ باوقار عوام کا ملک ہے جو صرف خدا کے حضور جھکتی ہے, پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ جمہوریت کا تسلسل ہے,اس قوم کو پیسوں اور امداد کا طعنہ دینے والوں کو معلوم ہونا چاہئے ہم ایسی امداد اور پیسوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابقسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا  ہمارے شہدا کی قربانیوں کو پیسوں سے مت تولا جائے,یہ ہماری اور شہدا کی قربانیوں کی توہین ہے۔اس قوم نے دہشتگردی کے خلاف اپنے بیٹوں کی جانوں کو نچھاور کیا ہے۔اس معاملے میں تمام سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ میں بیٹھ کر حکمت عملی بنانی چاہئے اور اے پی سی ہونی چاہئے۔ایٹمی قوت اور بائیس کروڑ باوقار عوام کے ملک کو للکارا گیا ہے۔

ہم ہر قسم کی قربانی دینے کےلئے تیار ہیں۔ پاکستان کی عزت اور آن اور شہیدوں کے خون پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ان سیاسی جماعتوں کو بھی احساس ہونا چاہئے کہ جنہوں نے چینی صدر کے دورے کو دھرنوں کے زریعے موخر کیا وہ ہی چین آج ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔سی پیک پر کام جاری ہے۔پوری پاکستانی قوم چین کو سلام پیش کرتی ہے۔

نواز شریف عدلیہ اور دیگر اداروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں  جبکہ دوسری طرف حمزہ شہباز اپنے تایا کو ہی سمجھانے چل پڑے   انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے سب اختلافات بھلا دیں ، چکوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ جمہوریت کا تسلسل ہے، ہمیں اختلافات بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے،ٹرمپ کے بیان پر مشترکہ حکمت عملی اپنانی چاہیے

ہمیں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کےلئے مل بیٹھ کر ایک حکمت عملی وضع کرنی چاہئے اور نفاق اور اختلافات کے بجائے اتحاد اور اتفاق پیدا کرنا چاہئے تاکہ عوام انتخابات کی راہ ہموار ہو اور ووٹر فیصلہ کر سکے کہ ہم نے پاکستان کو کہاں لیکر جانا ہے۔ پاکستان کےلئے اداروں کےلئے واحد آپشن جمہوریت ہے،قوم تمام سیاسی جماعتوں کو دیکھ رہی ہے۔پاکستانی قوم ڈر کر گیڈر بھبھکیوں کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کرے گی۔