افغانستان میں امریکی فوج آنے کےبعدمنشیات کادھندہ عروج پر پہنچ گیا

افغانستان میں امریکی فوج آنے کےبعدمنشیات کادھندہ عروج پر پہنچ گیا


افغانستان (24نیوز) امریکی فوج آنے کےبعد منشیات کادھندہ عروج پر،سی آئی اے کے دشمن ممالک کے خلاف منشیات ہتھیارکے طور پر استعمال،دارلحکومت کابل میں بھی افیون کی کاشت میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج آنے کے بعد سے 2016 تک افیون کے زیر کاشت رقبہ 5 لاکھ ایکڑ سے بھی زیادہ ہو چکا ہے۔ جبکہ طالبان کے دور اقتدار میں 2001 میں افیون کا زیر کاشت رقبہ صرف 19 ہزار ایکڑ رہ گیا تھا۔اب افیون کی پیداوار 185 ٹن سے بڑھ کر 7 ہزار ٹن سالانہ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دارلحکومت کابل میں بھی افیون کی کاشت میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم طالبان کے زیر کنٹرول صوبہ ننگر ہار کے 3 اضلاع میں افیون کی کاشت میں بہت زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔ طالبان کے سخت کنٹرول کے بعد 2001 میں سپلائی کم ہونے سے مارکیٹ میں منشیات کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی ۔ سی آئی اے کو دشمن ممالک کے خلاف منشیات کو ہتھیارکے طور پر استعمال کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔