امریکہ ،مختلف شہر سردی کی لپیٹ میں، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے

امریکہ ،مختلف شہر سردی کی لپیٹ میں، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے


فلوریڈا(24نیوز) شدید سردی سے شہریوں کی زندگی مفلوج ،فلوریڈا میں 30 سال بعد برف باری، شہری پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے مختلف شہرشدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔سوانا کے فورستھ پارک میں موجود پانی کے ایک فوارے پر برف جم چکی ہے۔انتہائی سرد طوفان امریکہ کے مشرقی ساحلوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جس کے باعث درجۂ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لاکھوں شہری سردی کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مختلف ریاستوں میں اسکول اور دفاتر بند کردیئے گئے ہیں۔فلوریڈا میں ایک لمبے عرصے کے بعد برف باری ہوئی جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچےگر گیا ہے۔