زوال پذیرقومی ہاکی کوعروج دلانےکاخواب:نئےمنیجر،ہیڈ کوچ،سلیکٹرکی تقرری

زوال پذیرقومی ہاکی کوعروج دلانےکاخواب:نئےمنیجر،ہیڈ کوچ،سلیکٹرکی تقرری


لاہور (24 نیوز) قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ماضی کے سینئر سُپرسٹارز کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عظیم اولمپئین حسن سردار کو قومی ٹیم کا منیجر اور ہیڈ کوچ جبکہ صلاح الدین صدیقی کو چیف سلیکٹر مقر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کا یادگار ماضی واپس لانے کے لیے سابق عظیم اولمپیئنز کی خدمات حاصل کرلیں۔ فیڈریشن نے لیجنڈ حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کا منیجر اور ہیڈ کوچ جبکہ ورلڈ کپ 1978 کے فاتح کپتان صلاح الدین صدیقی کو چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔

پاکستان ہاکی میں نئی تقرریوں کا فیصلہ پی ایچ ایف کی سالانہ جنرل کونسل میٹنگ میں کیا گیا۔

متعلقہ خبر: قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے لئے 3 سینئر اولمپئینز کے نام شارٹ لسٹ

پی ایچ ایف نے سابق اولمپیئنز شفقت ملک اور محمد سرور کی جگہ سابق کپتانوں محمد ثقلین اور ریحان بٹ کو کوچ مقرر کردیا ہے۔

ٹوئنٹی فور نیوز نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سینئر اولمپئینز کی خدمات حاصل کرتے ہوئے حسن سردار، صلاح الدین صدیقی اور ایاز محمود کی خدمات حاصل کرنے کی خبر سب سے پہلے دی۔

خیال رہے کہ نئے کوچنگ سٹاف کا پہلا امتحان کامن ویلتھ گیمز ہوں گی۔ بعد ازاں گرین شرٹس کو ایشین گیمز اور ورلڈ کپ ہاکی کے چیلنجز کا بھی سامنا کرنا ہے۔