امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے: خواجہ آصف

امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے: خواجہ آصف


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایک بار پھر امریکا کو آئینہ دیکھا دیا، امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان کی دہلیز پر نہ ڈالے۔ پاکستان کے وقار پر سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان کی دہلیز پر نہ ڈالے۔ پاکستان کے وقار پر سمجھوتہ ہرگز نہیں کیا جائے گا۔ امریکا سن لے ہماری افواج دہشت گردی کے خلاف مثالی جنگ لڑ رہی ہے، پاکستان کی قربانیوں پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ موجودہ حکومت چار سال سے کئی دہائیوں کا ملبہ صاف کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک آمر نے آپ کی ایک فون کال پر سرنڈر کیا، بلیک واٹر، ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک پاکستان کے کونے کونے میں پھیل گیا۔ پاکستان کو بارود اور خون سے نہلا دیا گیا۔ خدمت کرنے والے آپ کی خدمت میں ایسے مگن ہوئے کہ انہیں پاکستان کی خبر نہ رہی۔ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان سے 57 ہزار آٹھ سو حملے ہوئے۔ پاکستان کی گزرگاہوں سے تمہارا اسلحہ و بارود سپلائی ہوتا رہا۔ پاکستان کے ہزاروں شہری، فوجی افسر اور جوان امریکی جنگ کی نظر ہو گئے۔