موبائل استعمال کرنے سے کیوں روکا؟ طلبا نے استاد کوتشدد کا نشانہ بناڈالا

موبائل استعمال کرنے سے کیوں روکا؟ طلبا نے استاد کوتشدد کا نشانہ بناڈالا


شکر گڑھ (24 نیوز) کالج ٹیچر نے کلاس روم میں طلبا کو موبائل استعمال کرنے سے منع کیا تو طلبا نے مل کر استاد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ میں فرسٹ ایئر کے طلبا استاد کا احترام بھول گئے۔ کالج ٹیچر نے کلاس روم میں طلبا کو موبائل استعمال کرنے سے منع کیا تو طلبا نے مل کر استاد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

کالج انتظامیہ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ان تمام طلبا کو کالج سے نکال دیا جنہوں نے استاد کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔