ٹرمپ کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی کی اصل وجہ سامنے آ گئی

ٹرمپ کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی کی اصل وجہ سامنے آ گئی


کابل (24 نیوز) کئی دہائیوں سے چپ سادھے سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف زہر افشانی پر کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی امداد کی نہیں بلکہ خطے میں اپنے خلاف بننے والے اتحاد کی تکلیف ہے۔

افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو پاکستان سے امداد کا مسئلہ نہیں۔ بلکہ اس کی اصل وجہ خطے میں امریکہ مخالف بننے والا اتحاد ہے۔ کیونکہ امریکہ سمجھتا ہے اس کے خلاف گٹھ جوڑ ہو رہا ہے۔ جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔ اس وجہ سے ٹرمپ کو غصہ ہے۔

واضح رہے کہ حکمت یار موجودہ حکومت کے ساتھ امن معاہدہ کے تحت 20 برس بعد پچھلے سال وطن واپس لوٹے۔ افغان حکومت نے گلبدین حکمت یار کی وطن واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے خلاف تمام مقدمات بھی ختم کر دیئے۔