کلبھوشن یادیو نے اہلِ خانہ کے حوالے سے 24 نیوز کی خبر کی تصدیق کر دی

کلبھوشن یادیو نے اہلِ خانہ کے حوالے سے 24 نیوز کی خبر کی تصدیق کر دی


اسلام آباد (24 نیوز) 24 نیوز نے کلبھوشن اور اہل خانہ کی ملاقات کے حوالے سے جو خبردی تھی اس کی تصدیق خود کلبھوشن یادیو نے کردی۔

کلبھوشن اور اہل خانہ کی ملاقات کی اندرونی خبر 24 نیوز پر چلی تو سب حیران رہ گئے تھے۔ ملاقات کے دن ہی 24 نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے ناروا سلوک اور اہل خانہ کے ذریعے بھجوائے جانے والے پیغام پرخبردی تھی۔

کلبوشن یادیو نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس خبر کی تصدیق کردی کہ اس کی والدہ اور بیوی کو ڈرایا گیا تھا اور جے پی سنگھ ملاقات کے دوران اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا۔

24نیوز نے ماں اور والدہ کے درمیان ہونے والی بات چیت بھی بتائی تھی جس میں ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کا ذکر تھا۔

24 نیوز کی ہی خبر تھی جسے بھارتی میڈیا نے اپنی شہ سرخیوں میں جگہ دی۔