کراچی: سنیما گھروں کی

کراچی: سنیما گھروں کی "پرچی" نکل آئی


کراچی (24 نیوز) انتظار ختم ہوا اور پرچی آ گئی۔ فلم پرچی کا پریمیئر کراچی میں سجایا گیا۔ فلم کی کاسٹ سمیت شوبز کے چمکتے ستاروں کی شرکت نے پریمیئر کو چار چاند لگا دیئے۔

چار دوستوں کی زندگی میں آنے والی مشکلات کو فلم کا موضوع بنایا گیا ہے۔ جس میں کردار کیسے ہنستے کھیلتے ایک مصبیت سے نکل کر دوسری مصیبت میں پھنس جاتے ہیں۔ اداکارہ حریم فاروقی فلم ایک ڈان کا کردار ادا کررہیں ہیں۔

نامعلوم افراد کے بعد لولی وڈ میں کامیڈی فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ فلم پرچی بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے جو شائقین کو پسند آئے گی۔ اس کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔