اغوا کے بعد بد فعلی ،لاش ملنے پر گھر میں کہرام

اغوا کے بعد بد فعلی ،لاش ملنے پر گھر میں کہرام


بھکر( 24نیوز )بھکر میں اغواءکے بعد بے دردی سے قتل ہونےوالے حبیب کی ٹکڑوں میں لاش مل گئی،سر اور ایک بازو ابھی تک نہ مل سکا،معصوم سے بد فعلی کی بھی تصدیق ہوگئی،ملزموں کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟بیس روز بعد بھی پولیس ملزموں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔

بھکرکے علاقے کوٹلہ جام کا سات سالہ حبیب 13 دسمبر کو جب تیار ہوکے سکول گیا تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ یہ معصوم کس سفاکیت سے دوچار ہونے والا ہے اور والدین کو کس کرب سے گزرنا پڑے گا ؟؟، حبیب سکول سے واپسی پر گھرنہ پہنچاتو گیارہ دن بعدکھیتوں سے لاش ملی، پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ  بد فعلی کی تصدیق بھی ہوگئی۔

سربریدہ لاش تو دفن کر دی گئی مگر بچے کا سر اور ایک بازو ابھی تک نہیں مل سکا،بچے کے والد کا سوال ہے کہ اسے سہارا کون دے گا؟ انصاف کون دے گا،بچے کی غم زدہ ماں بھی انصاف کی متلاشی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے،کیا پولیس کا یہ روایتی موقف والدین کے غم کو کم کر سکے گا؟ حبیب کے والدین دن رات قاتلوں کی گرفتاری کاانتظارکررہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer