"شیخ رشید نے اپنی جنس چھپارکھی ہے انکوائری کرائی جائے"



اسلام آباد ( 24 نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کی اہلیت چیلنج کردی،  نااہلی کےلئے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا ۔ لیگی رہنما نے شیخ رشیدکوجھوٹا اورفراڈیا قراردیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کےخلاف کھل کر سامنے آگئے،اہلیت چیلنج کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بجھوادیا۔ شیخ رشید پرکشمیر کاز کو نقصان پہنچانے، جوئے اور حرام کی کمائی سے جائیدادیں بناکر چھپانے کا الزام عائد کیا۔ رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کو جھوٹا اورفراڈیا انسان قرار دیا ،  بولےکہ شیخ رشید کی موجودگی میں ایوان کا تقدس پامال ہوتا ہے،   کرپٹ اور بدتمیز انسان نے اپنی جنس بھی چھپا رکھی ہے، انکوائری  کرکے جنس کا پتہ کروایا جائے۔

رانا ثناء اللہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے استدعا کی کہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بجھواکر شیخ رشید کو نااہل قرار دیا جائے۔