پاک فوج کا کامیابی کی جانب ایک اور قدم

پاک فوج کا کامیابی کی جانب ایک اور قدم


اسلام آباد ( 24 نیوز ) ملکی دفاع میں ایک اور کامیابی، ملٹی لانچ راکٹ سسٹم اے 100 پاک فوج میں شامل، راکٹ سسٹم کے تحت 100 کلو میٹر تک موثر انداز میں ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے، افتتاحی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹی لانچ راکٹ سسٹم اے 100 کو پاک فوج کے اٹلرری میں شامل کیاگیا ہے، 100 کلو میٹر تک موثر انداز میں ہدف کو نشانہ بنانے والے اس راکٹ سسٹم کو مقامی سائنسدانوں اور انجینیرز نے تیار کیا ہے۔  آرمی چیف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہاکہ راکٹ سسٹم کی شمولیت سے پاک فوج آرٹلری کی استعداد کار بڑھے گی۔

آرمی چیف کا کہناتھا کہ پاک فوج کی روایتی صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھیں گے،  پاک فوج درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستانی دفاعی صعنت نے ملکی دفاعی میں اہم کردار ادا کررہا ہے.