دوسرا ٹیسٹ ، جنوبی افریقا کی گرفت مضبوط

دوسرا ٹیسٹ ، جنوبی افریقا کی گرفت مضبوط


کیپ ٹاؤن ( 24 نیوز ) دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی، پروٹیزنے کپتان فاف ڈوپلیسی کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان پر 205 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی جبکہ اسکی 4 وکٹیں اب بھی ہاتھ میں۔

بلےبازوں کےبعد باولرزبھی ناکام ہوگئے، جنوبی افریقہ نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر6وکٹوں کے نقصان پر382رنزبنالئے، کپتان ڈوپلیسی نے شاندارسنچری سکور کی جبکہ باووما 75اورڈی کوک نے55رنز بنائے، شاہین آفریدی نے3وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسٹار لیگ سپنر یاسرشاہ ایک وکٹ بھی نہ لےسکے۔

اس سے قبل کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے گزشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان کی پوری ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے۔