برطانیہ میں پاکستانی شاہین چھاگئے

برطانیہ میں پاکستانی شاہین چھاگئے


برمنگھم(24 نیوز) برٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی شاہینوں کی شاندارپرفارمنس،اندر 13، 15 اور 17 کیٹیگری میں چار چار کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹرفائنل آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

برٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی چھا گئے،ایونٹ میں تین کیٹیگریز میں کھلاڑی بمقابل کھلاڑیوں کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

انڈر 13 کے عبداللہ نواز انڈر 15 کے محمد حمزہ خان اور محمد عماد بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے،انڈر 17 کیٹیگری میں نور زمان نے چوتھے رائونڈ میں مصر کے کریم الترکی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔

انڈر 19 کیٹیگری میں پاکستان کے حارث قاسم کو کامیابی نہ مل سکی، برٹش اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا کوارٹرفائنل آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer