لنڈا بیچنے والا نوجوان ورلڈ کپ کھیلے گا

لنڈا بیچنے والا نوجوان ورلڈ کپ کھیلے گا


لاہور(حافظ شہباز )کہتے ہیں کہ لعل گدڑی میں بھی پہچانے جاتے ہیں،محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، پاکستان میں ایک ایسے ہی نوجوان نے اپنا نام کمایا ہے،لاہورکا آل راؤنڈرقاسم اکرم آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کھیلے گا۔ قاسم اکرم کے بابر اعظم اور ویرات کوہلی آئیڈیل کرکٹر ہیں،یہ نوجوان کسی رئیس یا دولتمند کا بیٹا نہیں بلکہ لنڈا بازار میں کام کرتا ہے۔

کوٹ خواجہ سعیدسےتعلق رکھنےوالے17سالہ آل راؤنڈر قاسم اکرم کی، اُن کےپسندیدہ کھیل میں انٹری ایک بال پکڑ کی حیثیت سے ہوئی،اپنےگھرکےقریب موجودکلب سےکرکٹ کیرئیرکاآغازکرنیوالےقاسم اکرم کےوالدلنڈےکی دکان پرکام کرتے ہیں، نوجوان کرکٹرکےتمام بھائی اسی دکان پر باپ کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔

قاسم اکرم کاکہناہےکہ دنیائے کرکٹ کے دو بہترین بلےبازبابراعظم اورویرات کوہلی ان کےپسندیدہ کرکٹرہیں اوروہ ان کی طرح بہترین کارکردگی دکھاکرایونٹ میں پاکستان کو فاتح بنانا چاہتے ہیں۔

17سالہ کرکٹرکاکہناہےکہ ہیڈکوچ اعجازاحمدکی موجودگی، قومی انڈر19 سکواڈمیں شامل تمام بلے بازوں کیلئےمفیدہے۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں شرکت کیلئےقومی انڈر19  کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer