امریکا نے عراق پر ایک اور فصائی حملہ کردیا

 امریکا نے عراق پر ایک اور فصائی حملہ کردیا


بغداد( 24نیوز ) عراق پر امریکا نےایک اور فضائی حملہ کردیا جس کئے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  عراق میں امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پائی جارہی ہے،جنگ کے بادل منڈلانے لگے، امریکا نے ایک بار پھر عراق پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ۔

عراقی حکام کا کہنا ہے داعش کےخلاف سرگرم عراقی پیراملٹری فورس الحشدالشعبی کےکمانڈر الحشدالشعبی کی 2گاڑیوں کونشانہ بنایاگیا، دوسری جانب  امریکا نےمشرق وسطیٰ میں مزید تین ہزار فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، عراق سے ملحقہ سرحد پر ایرانی لڑاکا طیاروں کی پروازیں بھی جارہی ہیں،اسرائیل نے بھی شام اور لبنان سے ملحقہ سرحد پر سکیورٹی بڑھا دی۔