اب ہوں گی پاکستان میں بھی عالمی معیار کی پچز تیار

اب ہوں گی پاکستان میں بھی عالمی معیار کی پچز تیار


کراچی(24نیوز) پاکستان میں معیاری پچز کی تیاری میں مدد کیلئے آئی سی سی کے کنسلٹنٹ اور برطانوی کیوریٹر اینڈی ایکٹنسن نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا،  پچز کا معائنہ کیا اور اسٹیڈیم میں پچوں کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والے سامان کا بھی جائزہ لیا۔

اب ہوں گی پاکستان میں بھی عالمی معیار کی کرکٹ پچز تیار،  برطانوی ماہرکیوریٹراینڈی ایکٹنسن نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے۔ اینڈی ایکٹنسن آئی سی سی کے بھی کنسلٹنٹ بھی ہیں، دورے کے دوران برطانوی کیوریٹر نے پچز کی تیاری کیلئے موجود سامان کی خستہ حالی پر حیرت کا اظہار کیا۔

کراچی کے بعد غیر ملکی کیوریٹر لاہور، راولپنڈی اور ملتان کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں موجود پچز کا معائنہ کریں گے۔ اینڈی ایکٹنسن پچز کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو تفصیلی رپورٹ دیں گے۔اینڈی ایکٹنسن کی تجاویز کی روشنی میں پاکستان میں پچز کی کوالٹی میں بہتری لائی جائے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔