میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین خبر آگئی

میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین خبر آگئی


لندن(جنیدریاض)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کودل کی تکلیف بڑھنے لگی،ڈاکٹروں نے میاں نواز شریف کوہسپتال میں داخل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دل کا عارضہ بگڑنے لگا، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو اسپتال داخل ہونے کی ہدایت کردی،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی نواز شریف کے ہسپتال میں ایڈمٹ ہونے کی تصدیق کردی، اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہونے پر نواز شریف کوہسپتال منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب میاں نواز شریف کے بیرون ملک قیام کےمعاملہ پر سرکاری میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو پرانا قرار دیدیا، بورڈ نے نواز شریف کی درخواست کیساتھ منسلک رپورٹ کو پرانا قرار دیا، نواز شریف کی 2 جنوری تک میڈیکل رپورٹس دی جائیں۔

سرکاری میڈیکل بورڈ نے محکمہ داخلہ کو مراسلہ میں آگاہ کیا کہ نئی میڈیکل رپورٹس کی فراہمی پر طبی رپورٹ جاری کر سکتے ہیں،  بورڈ کی سفارشات نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی تھی۔