سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


لاہور( شہزاد خان ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمت میں تین ہزار دو سو پچاس روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے سونا عام صارف کی پہنچ سے باہر ہوگیا۔

سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا، سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت مزید 600 روپے کے اضافے سے 90 ہزار 800 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے کے بعد 77 ہزار 846 روپے ہو گئی۔ 22 کیرٹ سونا 71 ہزار 360 روپے فی 10 گرام ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روزسونے کی قیمت میں ایک ہزار دو سو پچاس روپے اضافہ ہوا جبکہ مجموعی طور پر پورے ہفتے کے دوران سونا تین ہزار دوسو پچاس روپے مہنگا ہوا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت نوے ہزار نوسو پچاس روپے رہی اور بایئس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ تراسی ہزار تین سو ستر روپے تک پہنچ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں سینتیس ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار پانچ سو باون ڈالر رہی۔ صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ امریکہ اور ایران کے مابین تناؤ عالمی صرافہ بازاروں پر بھی اثر انداز ہورہا ہے جبکہ تیل اور سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer