آسٹریلیا ، جنگلاتی آگ بدترین شکل اختیار کر گئی

آسٹریلیا ، جنگلاتی آگ بدترین شکل اختیار کر گئی


(24 نیوز) آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں میں لگی جنگلاتی آگ خشک موسم اور بلند درجہ حرارت کے باعث مزید بھیانک شکل اختیار کر گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب صورت حال نئے سال کے موقع پر درپش حالات سے زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔ نئے سال کے آغاز پر جنگلاتی آگ کی وجہ سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔ حکام ملک کے مشرقی ساحلی علاقوں میں لگی اس بڑی آگ سے متعلق مسلسل انتباہ جاری کر رہے ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں کے قریب بسنے والے افراد یہ علاقے چھوڑ دیں۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق جنگلاتی آگ سے متاثرہ علاقے کے جنوبی حصے میں بادل گرج چمک رہے ہیں اور اندیشہ ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے مزید آگ بھڑک سکتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer