سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان اور زمبابوے کا میچ آج ہوگا

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان اور زمبابوے کا میچ آج ہوگا


ہرارے(24نیوز)  سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ  آج پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے کپتان جیت کیلئے پر عزم ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق میچ  پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ سیریز کے  افتتاحی میچ میں سرفراز الیون زمبابوے کو شکست دے چکی ہے اور آج کھیلے جانے والے میچ میں بھی کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی  کی توقع کی جارہی ہے۔ قومی ٹیم میں  اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی جگہ حارث سہیل یا کسی اور متبادل کو ٹیم میں شامل  کیے جانے کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز،  کینگروز نے شاہینوں کے پر کاٹ دیئے

سیریز میں شامل تینوں ٹیموں اب تک 2،2 میچز کھیل چکی ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا اپنے دونوں میچز میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان کو ایک میچ میں شکست ہوئی اور وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ پاکستان اگر آج کا میچ جیتتا ہے تو وہ فائنل میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگا جبکہ میزبان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائیگی۔


وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔