حکومت بنانے کیلئے پنجاب اور خیبرپختونخوا ہی کافی ہے: عمران خان

حکومت بنانے کیلئے پنجاب اور خیبرپختونخوا ہی کافی ہے: عمران خان


کراچی(24نیوز) تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ  امپائر صرف ایک ہی ہے اور وہ اللہ ہے، پاکستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔  لاہور کو جو پیرس بنانا تھا وہ سب قوم کے سامنے آگیا۔ 

تحریک انصاف کے کپتان عمران خان کا شہر قائد کا دورہ زور شور سے جاری ہے ، بزنس کمیونٹی سے خطاب میں عمران خان نے کارکناں کو کہا کبھی اپنے مخالف کو کمزور نہ سمجھیں، جب تک آخری گیند نہ ہوجائے تو فیصلہ نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ امپائر صرف ایک ہی ہے اور وہ اللہ ہے، پانامہ لیکس میں نام آنا اللہ کی پکڑ ہے، لاہور کو جو پیرس بنانا تھا وہ سب قوم کے سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس میں بارش ہو تو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں،  عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ اقتدار میں آنے کے لئے کراچی سے الیکشن لڑنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ہماری جو پوزیشن ہے اس میں وفاقی حکومت بنانے کےلیے کافی نشستیں ہوں گی، لیکن کراچی کے بغیر پاکستان عظیم نہیں بن سکتا۔ 

عمران خان الیکشن مہم کے دوران گولیمار بھی پہنچے اور کارکناں سے خطاب کیا، جس کے بعد عمران خان نے پاور ہاؤس اور نیو کراچی میں الیکشن آفسز کا دورہ کیا ، نیو کراچی میں کارکنان نے اونٹ کا صدقہ بھی دیا۔

 
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔