فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کوارٹر فائنل مرحلہ میں داخل

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کوارٹر فائنل مرحلہ میں داخل


ماسکو(24نیوز) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ جمعہ کے روزشروع ہو گا .پہلے کوارٹر فائنل میں یوراگوئے اور فرانس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی .مبصرین نے برازیل اور فرانس کو ہارٹ فیورٹ قراردےدیا .
فٹ بال ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ جمعہ کے روز شروع ہو گا . میگا ایونٹ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں فتح کے خواب آنکھوں میں سجائے میدان میں اتریں گی .پہلے کوارٹر فائنل میں دوسابق عالمی چیمپئن یوراگوئے اور فرانس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی .دوسرے کوارٹر فائنل میں ہارٹ فیورٹ برازیل کو مقابلہ بلیجئیم سے ہو گا .ہفتہ کے روز تیسرے کوارٹر فائنل میں سویڈن اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی .چوتھے اورآخری کوارٹر فائنل میزبان روس کا مقابلہ کروشیا سے ہو گا .

یہ بھی پڑھیں: میسی اور رونالڈو کا فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور

یوراگوئے ،کروشیا،بیلجئیم اور برازیل کی ٹیمیں اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہیں .یوراگوئے ،کروشیا اوربیلجئیم اب تک اپنے چاروں میچ جیت چکی ہیں جبکہ برازیل نے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ برابر ہوا ہے۔دفاعی چیمپئن جرمنی ،ارجنٹائن اور پرتگال کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد مبصرین نے برازیل اور فرانس کو میگاایونٹ میں کامیابی کے لئے ہارٹ فیورٹ قراردے دیا ہے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔