نامور اداکارہ ریما پاکستانی فلموں کی ریلیز پر خوش

نامور اداکارہ ریما پاکستانی فلموں کی ریلیز پر خوش


اسلام آباد(24نیوز) لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ و  ہدایتکارہ ریما خان معیاری پاکستانی فلموں کی تسلسل کے ساتھ ریلیز پر بے پناہ خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ  وہ جلد اپنی فلم بھی بنارہی ہیں۔

لولی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ہدایتکارہ ریما خان  پاکستانی فلموں کی عید پرریلیز  ہونے پر خوش ہیں۔ ریما خان کا  کہنا ہے کہ سینما گھر والوں کو پاکستانی فلموں کی بجائے بھارتی فلم پر ترجیح نہیں دینی چاہیے۔انھوں نے کہا  کہ وہ اپنی فلم بھی شروع کررہی ہیں جس کی کہانی پر کام ہورہا ہے اور دوہزار انیس میں اس کو سیٹ کی زینت بنائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہ نور سوشل میڈیا کے ’رن مرید‘ سے شادی کریں گی

ریما خان واقعی ہی پاکستان فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ اور ہدایتکارہ ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنی فلم کیسی بناتی ہیں ۔


وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔