شاپنگ کرنے کا نیا طریقہ متعارف

شاپنگ کرنے کا نیا طریقہ متعارف


24نیوز: شاپنگ مالز میں ٹرالی پکڑ کر گھومنے اور ایک سے دوسرے سٹال تک مارے مارے پھرنے کا وقت اب ختم ہونے والا ہے۔ آپ کو دکھاتے ہیں ایک اینی میٹڈ فلم جس میں نئے دور کے شاپنگ سینٹر کو متعارف کرایا گیا ہے۔

دن بھر کے کام اور تھکان کے ساتھ شاپنگ کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے مگر اب ایک ایسا جدید شاپنگ مال متعارف کرانے کی تیاری کی جارہی ہے جس میں آپ سیدھا شاپنگ مال کے اندر چلے جائیں گے۔  پیٹرول پمپ کی طرز پر بنائے گئے اس شاپنگ مال میں مختلف اشیا کے الگ الگ سٹالز لگے ہونگے جو خود کار اور استعمال میں بہت آسان ہونگے۔

ماڈل کے مطابق آپکو گاڑی سے اترنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی بلکہ آپ گاڑری کے اندر بیٹھے بیٹھے اشیا رنر پر رکھ دیتے ہیں جو خود بخود کیش کاونٹر تک پہنچ جاتے ہیںاور یوں گاڑی سے قدم نکالے بغیر آپکی شاپنگ مکمل ہو جاتی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔