زلفی بخاری کی مشکلات میں اضافہ

زلفی بخاری کی مشکلات میں اضافہ


اسلام آباد(24نیوز) عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہونے لگا۔ نیب نے زلفی بخاری سے آف شور کمپنیوں کے ذرائع سے متعلق سوالنامہ بھجوا دیا۔

24 فور نیوز کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق زلفی بخاری کو نیب کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم نے ایک سوالنامہ بھیجا ہے   جس میں زلفی بخاری سے آف شور کمپنیوں سے متعلق مکمل وضاحت مانگی گئی ہے۔ سوالنامہ میں زلفی بخاری سے پوچھا گیا ہے کہآپکی تاریخ پیدائش 1980 ہے اور تیس سال کی عمر میں اربوں روپے کی آف شور کپمنیاں کیسے بنالیں۔

یہ بھی پڑھیں: زلفی بخاری کیس، وزارت دفاع سے جواب طلب

نیب سوالنامہ میں زلفی بخاری سے پوچھا گیا   کہ اگر آف شور کپمنیوں کے لئے رقم پاکستان سے منتقل نہیں ہوئی تو پھر بیرون ملک کون سے ایسے ذرائع آمدن تھے جس اربوں روپے کی انوسٹمنٹ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے زلفی بخاری سے اپنی پاکستانی شہریت چھپانے کی بھی تفصیل مانگی ہے،  دوسری جانب زلفی بخاری  نے جواب کے لئے دو ہفتے کی مہلت مانگی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔