وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی پھرتی،بلاوے سے پہلے ہی نیب میں حاضر ہوگئے

وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی پھرتی،بلاوے سے پہلے ہی نیب میں حاضر ہوگئے


لاہور( 24نیوز )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنے کاموں کی طرح نیب میں پیشی پر بھی تیزی دکھا گئے،ایک دن پہلے ہی نیب میں پیش ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:  العزیزیہ ریفرنس اور اسحاق ڈار کیس کے جج کی چھٹی

سابق وزیراعلیٰ صاف پانی کمپنی سکینڈل میں قومی احتساب بیورو کے بلاوے سے ایک روز قبل ہی نیب لاہور میں پیش ہوگئے۔

 یہ بھی پڑھیں:  دوسروں کے کیس لڑنے والوں کیلئے بڑا حکم آگیا

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی سکینڈل اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں 5 جولائی کو طلب کررکھا تھا لیکن شہباز شریف انتخابی مصروفیات کے باعث آج ہی نیب کے روبرو پیش ہوگئے ہیں ، جہاں نیب ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔