متحدہ مجلس عمل نے اپنے انتخابی ترانے کو ریلیز کردیا

متحدہ مجلس عمل نے اپنے انتخابی ترانے کو ریلیز کردیا


لاہور( 24نیوز ) الکتاب زندہ باد، اسلام زندہ باد، 2018 کے الیکشن کیلئے متحدہ مجلس عمل نےانتخابی ترانے کی ویڈیو ریلیز کر دی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی انتخابی مہم کے لیے ترانہ حافظ لیئق احمد کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، ویڈیو ترانہ بیت اللہ شریف کی ویڈیوز سے شروع کیا گیا۔
انتخابی نعرے میں قیام پاکستان کے وقت ہجرت کے مناظر کی فوٹیج بھی استعمال کی گئی ہے۔ ویڈیو میں پاکستان کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں کا ذکر بھی کیا گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:  نگران وزراءکتنے امیر ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں
متحدہ مجلس عمل کے قائدین کی جانب سے انتخابی ترانے کی ویڈیو منظوری کے بعد امیدواروں کو بھجوائی جارہی ہے۔ ترانہ ایم ایم اے کی انتخابی مہم میں چلایا جائے گا۔