چوہدری نثار خاندانی ہیں یا نہیں،سوال اٹھنے لگے

چوہدری نثار خاندانی ہیں یا نہیں،سوال اٹھنے لگے


اسلام آباد(24نیوز) چکری کے چوہدری، چوہدری نثار بھی کپتا ن کے نقش قدم پر چل پڑے،اپنے دیرینہ قائد نوازشریف کو اوئے کے نام سے مخاطب کیا تو ان کی خاندانی روایات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نگران بھی منتخب حکمرانوں جیسے نکلے،عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال دیا 

 تفصیلات کے مطابق اوئے نواز شریف ، یہ عمران خان نے نہیں کہا یہ کہا ہے چوہدری نثار نے جو خود کو خاندانی آدمی کہتے ہیں۔جن کا دعوی ہے کہ اُنہوں 35 برس نواز شریف کا ساتھ دیا۔ وفا نبھائی مگر اب گلہ ہے کہ نوازشریف نے اُن سے دُشمنی کی ہے۔

سوال یہ ہے کہ جب کوئی کسی خاندانی شخص سے دُشمنی کرتا ہے تو کیا وُہ اپنی خاندانی روایات چھوڑ دیتا ہے۔لیکن چوہدری صاحب  نے یہی کیا ہے۔اب سوال نوازشریف پر نہیں چوہدری نثار کے خاندانی ہونے یا نہ ہونے پر ہے۔