طالبان خان اور مجھے کیوں نکالا کے پاس کوئی منشور نہیں:بلاول بھٹو

طالبان خان اور مجھے کیوں نکالا کے پاس کوئی منشور نہیں:بلاول بھٹو


کراچی(24نیوز) پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوکی انتخابی مہم زوروشورسےجاری،اسکرنڈ میں میڈیا سےگفتگومیں جہاں انہوں نےمخالفین کونشانے پرلیے رکھا وہیں جمہوری عزم کابھی اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق اسکرنڈ میں میڈیا سےبات کرتےہوئے پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو بچانے میں عوام نے کلیدی کردار ادا کیا۔ بلاول بھٹونےسیاسی حریفوں پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان خان اور مجھے کیوں نکالا کے پاس کوئی منشور نہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:چوہدری نثار خاندانی ہیں یا نہیں،سوال اٹھنے لگے 

 چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم بنانا حکومتوں کا کام ہے۔ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو۔ بلاول بھٹونے جمہوری عزم کا اظہارکرتے ہوئے مزید کہا جمہوریت سے پیچھے ہٹے ہیں اور نہ ہٹیں گے۔ انتخابات کا بائیکاٹ اچھی بات نہیں ہے۔ انتخابی ریس میں سب کو حصہ لینا چاہیے۔