سرمایہ کاروں کے 233 ارب روپے ڈوب گئے

سرمایہ کاروں کے 233 ارب روپے ڈوب گئے


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی مندی بڑھ گئی، ہنڈرد انڈیکس تقریبا 3 فیصد گر گیا،سرمایہ کاروں کے 233 ارب روپے ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ممکنہ فیصلے اور بیرونی سیکٹر پر دباو نے اسٹاک مارکیٹ کو شدید مندی کا شکار کر دیا۔مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی 200 پوائنٹ کی کمی پر ہوا۔ مقامی اداروں کی طرف سے شئیرز کی فروخت کے دباو کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران مندی بڑھتی ہی رہی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:طالبان خان اور مجھے کیوں نکالا کے پاس کوئی منشور نہیں:بلاول بھٹو 

 کاروبار کے اختتتام پر ہنڈرڈ اینڈیکس ایک ہزار 218 پوائنٹ کی کمی سے 40 ہزار 345 پر بند ہوا۔ 345 کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا۔ صرف 28 کی قیمت میں اضافہ جبکہ 300 کی قیمت میں کمی ہوئی۔ مجموعی طور پر 11 کروڑ 76 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ بازار میں شئیرز کی مجموعی مالیت 2 کھرب33 ارب روپے کی کمی سے 83 کھرب 52 ارب روپے رہ گئی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito